Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی :پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کے...
شائع 23 جون 2021 11:10am
کاروبار

کراچی :پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 158روپے سے بھی بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 158روپے 70پیسے پر پہنچ گئی۔

ایکس چینج ریٹ میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 158روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔

رواں ماہ کے دوران امریکی کرنسی کی قیمت میں 3روپے 57پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت فروخت 158روپے70پیسےپرپہنچ گئی۔

کرنسی مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں تعطل اورعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بلندقیمتوں کی وجہ سے مستقبل قریب میں روپےپردباؤکاخدشہ ہے ،جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

پاکستان

karachi

interbank