Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس پر اقتصادی پابندیوں میں ایک سال کی توسیع

یورپی یونین نے کریمیا اور سیواس توپول کے غیر قانونی الحاق کے...
شائع 21 جون 2021 09:23pm

یورپی یونین نے کریمیا اور سیواس توپول کے غیر قانونی الحاق کے باعث روس پر عائد کردہ پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کونسل نےاعلان کیا ہے کہ روس پر عائد پابندیوں کو مذکورہ معاملے میں کوئی تبدیلی نہ آنے کی وجوہات کی بنا پر 23 جون 2022 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کی رو سے توسیع کردہ پابندیوں کے تحت یورپی یونین کے شہری اور کمپنیاں کریمیا اور سواستوپول کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں نہیں کر سکیں گی۔

یورپی کمپنیاں مذکورہ علاقوں کے ساتھ تجارتی کاروائیوں سے قاصر ہیں. خاص کر قدرتی وسائل کی تلاش کےلئے خدمات فراہم کرنے کی ممانعت ہے.علاوہ ازیں ٹیلی کیمیونیکشن اور توانائی کے شعبے میں استعمال کی جانے والی بعض مصنوعا ت کی برآمدات پر بھی پابندی عائد ہے۔

European Union

sanctions