Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے حالیہ حملوں کی سخت مذمت

پاکستان نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں حوثی باغیوں کے حالیہ...
شائع 21 جون 2021 07:42pm

پاکستان نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں حوثی باغیوں کے حالیہ حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ اتحادی فوج نے بارود سے بھرے ڈرونز کو کامیابی سے فضاء میں ہی تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہاکہ ان حملوں سے سعودی عرب کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی سمیت بے گناہ لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالاگیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے حملے فوری بند ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے برادر ملک سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی خودمختاری پر کسی بھی حملے کے خلاف اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتاہے ۔

ریڈیو پاکستان

Saudi Arabia

پاکستان

Foreign Office Spokesperson

Zahid Hafeez

attack

Houthi