'سپریم کورٹ نے انہیں مافیا قرار دیا'
وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھاکہ سابق وزیراعظم تک نےشورشراباکیا، سپریم کورٹ نےانہیں مافیا اورگارڈفادرقراردیا۔
وفاقی وزیرعلی زیدی نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی پہلی تقریرکےدوران غیرسنجیدہ رویہ اختیارکیاگیا۔
علی زیدی کا کہنا تھاکہ سابق وزیراعظم تک نےشورشراباکیا، سپریم کورٹ نےانہیں مافیا اورگارڈفادرقراردیا۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نےقوم کویک طرفہ تصویردکھائی، 2018سےقبل ملک میں دودھ کی نہری بہہ رہی تھیں۔
علی زیدی نے مزید کہا کہ 90ء کی دہائی میں ہم حکومت میں نہیں تھے، ذوالفقاربھٹومخالفین کوہاؤس سےباہرپھینکوادیاکرتےتھے۔
علی زیدی نے مزید کہا کہ ماضی میں جوزبان استعمال کی گئی وہ سب کویادہے، یہ ہمیں لیکچر نہ دیں ہمیں ان کی حقیقت معلوم ہے ، ہمارےارکان کےخلاف غلیظ زبان استعمال کی گئیں۔
علی زیدی نے مزید کہا کہ غیرسیاسی خاتون اول کےخلاف بھی غلیظ زبان استعمال ہوئی،سندھ میں صحت اوراسپتالوں کاحال برا ہے، سندھ میں آج بھی تھانے بکتےہیں۔
علی زیدی نے مزید کہا کہ سندھ میں سیاسی بنیادوں پربھرتیاں ہوتی ہیں، سندھ حکومت سے ترقیاتی بجٹ بھی خرچ نہیں ہوا، سندھ میں اساتذہ کی تربیت ہی نہیں ہورہی، ڈھائی ملین بچے5ویں جماعت سےآگےنہیں پڑتے۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ لانڈھی میڈیکل کالج2013سےتاحال مکمل نہیں ہوسکا، لانڈھی میڈیکل کالج کو24ماہ میں مکمل ہوناتھا، کراچی کےاسپتال،سڑکیں اوراسکولوں کابراحال ہے، کراچی میں کوئی ایک نئی بس سروس شروع نہیں ہوئی۔
Comments are closed on this story.