Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ نے ٹی ایم اے کنڈھ کوٹ کے 3افسران کی ضمانت خارج کردی

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے کرپشن کیس میں ملوث تحصیل میونسپل...
شائع 21 جون 2021 12:28pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے کرپشن کیس میں ملوث تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے ) کنڈھ کوٹ کے 3افسران کی ضمانت خارج کردی ، تینوں ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

جسٹس عمرعطا ءبندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچک نے کرپشن میں ملوث ٹی ایم اے کندھ کوٹ کے 3افسران کی ضمانت کے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے رکھا ہے ،ملزمان پہلے ہے بھاگے ہوئے ہیں ضمانت نہیں دے سکتے ۔

ملزمان الطاف حسین،صدیق لغاری اورسندرخان نے درخواست ضمانت واپس لے لیں جس پر سپریم کورٹ نے درخواست ضمانت خارج کردی۔

وکیل نے ملزمان کی گرفتاری سکھر عدالت سے کرنے کی استدعا کی، جس پرجسٹس عمر عطا ءبندیال نے کہاکہ ملزمان پر کرپشن کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے،بدعنوانی کے ملزمان کو کوئی ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی گئی جس کے بعد پولیس نے تینوں ملزمان کو سپریم کورٹ کے احاطہ سے گرفتار کر لیا۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal