Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بڑے لوگ مانیں یا نہ مانیں سندھ میں بہترین کام ہوئے ہیں،بلاول بھٹو

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا...
اپ ڈیٹ 21 جون 2021 02:14pm

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بڑے لوگ مانیں یا نہ مانیں سندھ میں بہترین کام ہوئےہیں لیکن ہم واویلا نہیں کرتے، ہم نے وہ کام کئے جو عمران خان اور عثمان بزدار نہ کرسکے، آج نئے پاکستان میں ہمارے حق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، سندھ کے نوجوان کی پہچان دہشتگرد نہیں ،امن برباد کرنے کی سازش ناکام ہوگی، کسی کو الطاف حسین والی سیاست واپس لانے نہیں دیں گے۔

سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سب بینظیر بھٹو کی جدوجہد ان کے ویژن کیلئے کام کر رہے ہیں، شہید ذوالفقار کے نظریہ کے تحت ایسا پاکستان بنائیں گے جو جمہوری پاکستان ہو، عام آدمی کیلئے روٹی، کپڑا اور مکان ہو۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پارلیمانی نظام سے تمام صوبوں کو جوڑا اس پر کچھ قوتیں حملہ آور ہیں، ہمیں 1973 کا فاع کرنا ہے، جمہوری حقوق اور معاشی حقوق کا بھی دفاع کرنا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا آج جو نیا پاکستان بن رہا ہے اس پاکستان میں عوام سے سب چھینا جا رہا ہے، آج نئے پاکستان میں آپ کے حق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے بجٹ میں صوبے کا حق مارا جاتا ہے ،ہم کب تک اس ظلم کو برداشت کریں گے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو زیادہ اختیار ملے لیکن این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا گیا اب آپ پانی پر بھی حملہ آور ہو رہے ہیں، سندھ کے حق روزگار پر حملے ہو رہے ہیں،وفاقی کٹھلیوں کا شور اور ان کے تانے نہیں سنیں گے، ہم وفاق سے اپنے حقوق چھین کر رہیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بڑے لوگ مانیں یا نہ مانیں سندھ میں بہترین کام ہوئے ہیں، یہاں ایسے کام ہوئے ہیں جو عمران خان اور عثمان بزدار بھی نہیں کرسکتے ، گورننس میں مسئلہ اس وقت تک رہے گا جب تک آپ حق نہیں دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزیدکہنا تھا کہ اعلی عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن منفی تاثر پیدا نہ کیا جائے ،ہمارے صوبے میں نعرے لگائے جا رہے ہیں بچالیا بحریہ ٹاؤن گرادیا اورنگی ٹاؤن بچالیا بنی گالہ گرادیا گجرنالہ، ہم تو ذوالفقار بھٹو کا جب عدالتی قتل ہوا اس وقت بھی ہم خاموش تھے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پہلے جن کے گھر گرائے جا رہے ہمیں انہیں گھر دینا ہوں گے ، اس فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیئے، پیپلز پارٹی گھر گرادیتی نہیں بلکہ گھر دیتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سندھ کے نوجوان کی پہچان دہشتگرد نہیں ، امن برباد کرنے کی سازش ناکام ہوگی، کسی کو الطاف حسین والی سیاست واپس لانے نہیں دیں گے۔

سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں چیئرمین پیپلز پاٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا،تقریب میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا عذرا پیچوہو، ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور دیگر موجود تھے۔

karachi

birth anniversary

benazir bhutto

PPP Chairman

Sindh Assembly

Bilawal Bhutto Zardari