Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین نے مصنوعی فائٹر پائلٹ تیار کرلیے، امریکہ، بھارت کی نیندیں حرام

چین نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کی ٹیکنالوجی استعمال...
شائع 21 جون 2021 11:02am
سائنس

چین نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے جنگی طیارے اڑانے والے پائلٹس تیار کرلیے ہیں۔

مصنوعی ذہانت کے حامل یہ پائلٹس تجربات میں حیران کن طور پر انسانی پائلٹس کی نسبت کئی گنا زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ڈیلی میل کے مطابق یہ مصنوعی ذہانت کے حامل جنگی پائلٹس ٹریننگ کے دوران چین کے مایہ ناز پائلٹس کو بھی گرانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

چین کے نامور پائلٹ فینگ گویو بھی ان پائلٹس میں سے ایک ہیں جن کا طیارہ ٹریننگ کے دوران روبوٹ پائلٹ گرا چکے ہیں۔

روبوٹ پائلٹ کے ہاتھوں طیارہ تباہ کرانے کے بعد فینگ گویو کا کہنا تھا، 'اس روبوٹ پائلٹ نے مجھے نشانہ بنانے کے لیے اپنی ہی "وار ٹیکٹکس" استعمال کیں، جو اس سے پہلے میں نے کسی انسان پائلٹ کو استعمال کرتے نہیں دیکھا۔'

فینگ گویو نے مزید کہا کہ 'ایک میں ہی نہیں، میرے کئی دیگر ساتھیوں کو بھی یہ روبوٹ پائلٹ شکست دے چکے ہیں۔'

کہا جا رہا ہے کہ ابتدائی طور پر مصنوعی ذہانت کے حامل ان روبوٹ پائلٹس کو انسانی پائلٹس کے معاون کے طور پربروئے کار لایا جائے گا۔

china

Artificial Intelligence