Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سمیت سندھ بھر میں پرائمری اسکول آج سے کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں پرائمری اسکول آج سے کھل گئے،پہلی سے...
شائع 21 جون 2021 10:10am

کراچی سمیت سندھ بھر میں پرائمری اسکول آج سے کھل گئے،پہلی سے پانچویں جماعت کی کلاسزکا آغازہوگیا، کورونا کے پیش نظر ایس او پیز کی ساتھ بچوں کی فزیکل کلاسز لی جارہی ہیں۔

کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولوں میں آج سے پرائمری کلاسز کا آغاز کردیا گیا، تمام بچے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسکول پہنچنا شروع ہوگئے۔

پرائمری بچوں کی فزیکل کلاسز شروع ہونے پر بچے بھی خؤش دکھائی دیئے، کلاسزمیں ٹیچرز کا کہنا ہے کہ زیادہ تر عملہ ویکسی نیش کروا چکا ہے، جبکہ اسکول میں بھی کورونا ایس او پیزکا خیال پورے طریقے سے رکھا جارہا ہے۔

اسکولوں میں پرائمری کے بچوں کی فزیکل کلاسزآج سے شروع تو کردی لیکن کچھ بچے ماسک لگائے بغیر بھی اسکول پہنچ گئے۔

SOPS

coronavirus

karachi

sindh

Opening