Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا کو انخلاء سے قبل افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا کو ہوائی اڈے...
اپ ڈیٹ 21 جون 2021 11:16am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کو انخلا ءسے قبل افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہوگا ، محاذ آرائی چاہتے ہیں نہ اُس کا حصہ بننا ،سرحد پار انسداد دہشتگردی مشن کیلئے سی آئی اے کو ہوائی اڈے نہیں دیں گے ،امریکا افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ افغانستان میں جنگ کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا،اس جنگ میں 70 ہزار پاکستانیوں کی جانیں قربان ہوگئیں،پاکستان اب کسی محاذآرائی کاحصہ نہیں بنےگا۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں کارروائی کیلئے پاکستان امریکا کو فوجی اڈے دے یہ کسی صورت ممکن نہیں، امریکا کو افغانستان سےنکلنے کیلئے سیاسی تصفیہ کرنا چاہیئے۔

’جوہری ہتھیاروں کیخلاف ہوں لیکن پاکستان کے جوہری ہتھیار ملکی دفاع کیلئے ہیں ‘

اپنے انٹریو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کیخلاف ہوں لیکن پاکستان کے جوہری ہتھیار ملکی دفاع کیلئے ہیں ، بھارت سے 3جنگیں ہوئیں،اب کسی بھی قسم کی محاذ آرائی نہیں چاہتے۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی دو ٹوک مؤقف اپنایا اور کہا کہ مغرب مسئلہ کشمیر پر منافقت کا شکار ہے ،بھارتی فوج لاکھوں کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے،8لاکھ قابض فوجیوں نے کشمیر کو کھلی جیل بنارکھا ہے ،انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر عالمی برادری خاموش کیوں ہے ؟۔

’مشکل وقت میں چین پاکستان کا بڑا دوست ثابت ہوا‘

وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں چین سے دوستی کا بھرپور اظہار کرتےہوئے کہا کہ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کا سب سے بڑا دوست ثابت ہوا ، معاشی طور پر مستحکم ہونے کیلئے چین نے پاکستانی معیشت کو ریسکیو کیا، چین کے اس عمل کو ہر صورت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

’کورونا کیخلاف پاکستان نے سب سے بہتر اقدام اٹھایا‘

وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کورونا کے حوالے سے کہا کہ کورونا کیخلاف پاکستان نے سب سے بہتر اقدام اٹھایا ،اللہ کی ذات پر یقین اور بروقت اقدامات سے مہلک کورونا وائرس کی وبا پر قابو پایا۔

عمران خان نے مزید کہاکہ کورونا کے دوران شروع میں لاک ڈاؤن لگایا لیکن ملک کی 70فیصد سے زائد آبادی دیہاڑی دار ہے، ان کی مشکلات کے پیش نظر صرف ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا، بھوک کا شکار افراد پر مزید لاک ڈاؤن لگانا عقلمندی نہیں۔

وزیراعظم نے کورونا وباء کے دوران اقدامات پر پاکستان کی کاوشوں کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنی فوج اور تمام صوبوں کو کورونا وبا ءسے نمٹنے کیلئے متحرک کیا۔

’امریکی صدر کے پاس ٹائم ہوگا تو وہ رابطہ کرلیں گے‘

انٹرویو کے دوران صحافی نے وزیراعظم عمران خان سے امریکی صدر جوبائیڈن سے رابطے اور سی آئی اے چیف سے ملاقات سے متعلق سوال پوچھا، جس پر عمران خان نے کہا کہ امریکی صدر کے پاس ٹائم ہوگا تو وہ رابطہ کرلیں گے،سی آئی اے چیف سے ان کی ملاقات نہیں ہوئی، میں نے اسلام آباد میں آئی ایس آئی چیف سے ملاقات کی۔

’نائن الیون کے بعد یورپ میں مسلمانوں کیخلاف نفرت میں اضافہ ہوا‘

اسلاموفوبیا سے متعلق سوال پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نائن الیون کے بعد یورپ میں مسلمانوں کیخلاف نفرت میں اضافہ ہوا، مغرب اور ہماری ثقافت میں بہت زیادہ فرق ہے، مغرب کو بھی ہمارے کلچر کو تسلیم کرنا چاہیئے۔

pm imran khan

پاکستان

اسلام آباد