Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہبازشریف نے الیکشن بل پر کُل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے الیکشن بل...
شائع 20 جون 2021 02:41pm

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے الیکشن بل پر کُل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا تعین متحدہ اپوزیشن سے مشاورت کے بعد جلد کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اورچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےبھی شہباز شریف کے فیصلے کی حمایت کردی۔

اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کو فون کرکے بتایا کہ اے پی سی میں الیکشن کمیشن سمیت متعلقہ فریقین، انتخابی عمل کو جانچنے والی تنظیموں ، سول سوسائٹی اور میڈیا کو بھی مدعو کیا جائےگا۔

Bilawal Bhutto

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

PPP

Fazal ur Rehman

JUIF