Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بے بس بزرگ خاتون پر تشدد کا افسوسناک واقعہ، ویڈیو منظرعام پر

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں بزرگ خاتون پر تشدد کا واقعہ پیش ...
اپ ڈیٹ 20 جون 2021 09:39am

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں بزرگ خاتون پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں بزرگ خاتون کو ایک کمرے میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویدیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون بوڑھی عورت کی ٹانگ کھینچ رہی ہے تو کبھی گلہ پکڑ رہی ہے، معمر خاتون کو مارتے ہوئے مغلظات بھی کہی گئیں۔ جبکہ ایک بچی خاتون کو بزرگ پر تشدد کرنے سے منع کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیا اور خواتین پولیس کی ایک ٹیم کو بھی متاثرہ خاتون کے گھر بھیجا گیا۔ معمر خاتون کی شناخت رشیدہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا ہے کہ بزرگ خاتون پر تشدد کرنے والی عورت اُس کی بہو ہے۔

پولیس کے مطابق تشدد کرنے والی خاتون گھر سے فرار ہوگئی واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

karachi

Viral Video

Torture