سیکریٹری الیکشن کمیشن اختر نذیر کی معذرت
الیکشن کمیشن کوعام انتخابات 2023 کی تیاریوں سے پہلے بڑا جھٹکا لگا ہے، موجودہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹراخترنذیرنے عام انتخابات 2023 تک خدمات سرانجام دینے سے معذرت کرلی ۔
ذرائع کے موجودہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹراخترنذیرنے عام انتخابات 2023 تک خدمات سرانجام دینے سے معذرت کرلی، موجودہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹراخترنذیرنے وفاقی حکومت اورچیف الیکشن کمشنرکوتحریری طورپرآگاہ کردیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے موجودہ سیکرٹری الیکشن کمیشن جنوری 2022 تک اپنے عہدہ پررہیں گے، موجودہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کنٹریکٹ لینے سے معذرت کرلی۔
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنرنے نئے سیکرٹری کی تعیناتی کےلیے مشاورت شروع کردی، وفاقی حکومت سے گریڈ 22 کے افسرکی بطورسیکرٹری ڈیپوٹیشن پرخدمات لیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا مذید کہنا ہے حکومت نے ڈاکٹراخترنذیرکو2023 عام انتخابات کروانے تک کنڑیکٹ کی پیشکش کی جسے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ٹھکرا دیا ۔
Comments are closed on this story.