Aaj News

منگل, اپريل 29, 2025  
1 Dhul Qadah 1446  

پارلیمنٹ لاجز کے کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد

پارلیمنٹ لاجز کے ایک کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد کی گئی ہے۔...
اپ ڈیٹ 19 جون 2021 02:07pm

پارلیمنٹ لاجز کے ایک کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی جس کی شناخت سنتوش کمار کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والا شخص تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال چند کا ڈرائیور بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب رکن قومی اسمبلی لال چند نے ڈرائیور کی خود کشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لال چند گزشتہ چار پانچ سال سے میرے پاس ڈرائیور تھا، ڈرائیور کا اپنا گھریلو تنازعہ تھا۔

لال چند نے کہا کہ خودکشی سے قبل اس نے ایک ویڈیو بھی بنائی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ وہ اپنی بیوی اور ساس سے تنگ آگیا ہے۔

پاکستان

اسلام آباد

Dead Body

Parliament Lodges