Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان: چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے صرف 27 اموات

ملک میں کورونا وائرس کا زور آہستہ آہستہ ٹوٹتا جارہا ہے، چوبیس...
شائع 19 جون 2021 09:03am

ملک میں کورونا وائرس کا زور آہستہ آہستہ ٹوٹتا جارہا ہے، چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا سے صرف 27 اموات ہوئی ہیں جبکہ مزید 991 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 218 ہوگئی ہے۔

ملک بھر سے کورونا کے 46269 ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ اب تک کورونا سے 21940 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 491 ہے اور 8 لاکھ 89 ہزار 787 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 615 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار314، خیبرپختونخوا 4 ہزار 257، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 300 اور آزاد کشمیر میں 571 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار 313، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار 819، پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 799، سندھ 3 لاکھ 31 ہزار 94، بلوچستان 26 ہزار 529، آزاد کشمیر 19 ہزار 893 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 771 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان

Covid Deaths

COVID19

COVID cases