Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 6: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 7رنز سے شکست دے دی

ابوظہبی:پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )6میں کراچی کنگز نے چوتھی...
شائع 18 جون 2021 10:05am

ابوظہبی:پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )6میں کراچی کنگز نے چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7رنز سے شکست دے دی۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کراچی کنگز نے پہلے کھیل کر 5وکٹوں پر 176رنز کا ٹوٹل بنایا، بابراعظم نے 54اور مارٹن گپٹل نے 43رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اورمقررہ اوورز میں 7وکٹوں پر 169رنز ہی بنا سکی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ نے 36،ٹیم ڈیوڈ نے 34 اور آسٹریلوی آل راؤنڈرجیمز فلکنر نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز کی جانب سے نور احمد اور محمد الیاس نے 2،2 جبکہ عماد وسیم اور عباس آفریدی نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Lahore Qalandars

karachi kings

ابوظہبی

PSL6