ن لیگی رہنماء خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 جولائی تک توسیع
لاہور :احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءخواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3جولائی تک توسیع کردی، عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کا ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی، جیل حکام نے خواجہ آصف کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔
عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے کیس کا ریفرنس دائر کرنے سے متعلق استفسار کیا،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے، جلد دائر کر دیا جائے گا۔
عدالت نے ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3جولائی تک توسیع کردی۔
نیب ریفرنس کے مطابق خواجہ آصف 1991ء میں سینیٹر بنے، اس وقت ان کے مجموعی اثاثے 51 لاکھ روپے تھے،خواجہ آصف کے 2018 تک اثاثے 221 ملین تک پہنچ گئے جو ملزم کی ظاہری آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔
شہباز گل کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کیس: بریت کی درخواست پر مزید دلائل طلب
لاہور:سیشن کورٹ لاہور نے وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل کیخلاف ہتک عزت دعوی کیس میں بریت کی درخواست پر مزید دلائل طلب کر لئے۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ذوالفقار علی نے وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل کو اس کیس میں مستقل حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔
پلیٹ فارم ٹورازم کمپنی نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواستگزار کمپنی البیراک گروپ آف کمپنیز کا حصہ ہے،البیراک گروپ نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 18 میٹر لمبی میٹرو بس متعارف کروائی، شہباز گل نے ٹی وی پروگرام میں کمپنی پر بے بنیاد الزامات عائد کئے جو کہ جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، الزامات سے کمپنی کی ساکھ متاثر ہوئی، شہباز گل کو بھاری جرمانہ اور سزا سنائی جائے۔
عدالت نے بریت کی درخواست پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed on this story.