Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور پولیس کے اہلکاروں کو ویکسی نیشن کرانے کیلئے 5دن کی مہلت

پشاور پولیس نے اہلکاروں کو کورونا ویکسی نیشن کرانے کیلئے 5 دن کی...
شائع 17 جون 2021 11:23am

پشاور پولیس نے اہلکاروں کو کورونا ویکسی نیشن کرانے کیلئے 5 دن کی مہلت دے دی، ایس ایس پی آپریشن نےویکسی نیشن کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

اس سے قبل بھی پشاور پولیس کیلئے ملک سعد شہید پولیس لائن میں 3 روز کیلئے ویکسی نیشن کا اہتمام کیا گیا تھا،جس میں چند سو اہلکاروں نے کورونا ویکسی نیشن لگائی تھی جبکہ پشاور پولیس اہلکاروں اور افسران کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پولیس اہلکاروں کو کورونا ویکسی نیشن کرانے کیلئے آخری وارننگ اور 5 دن کی مہلت دے دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق تمام افسران و اہلکاروں کو 22 جون تک ویکسی نیشن کروانے کی ہدایت کی گئی بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

peshawar

police

Notification

corona vaccination