Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا میں تعلیمی سرگرمیاں آج سے مکمل طور پر بحال

پشاور:خیبرپختونخوا میں تعلیمی سرگرمیاں آج سے مکمل طور پر بحال...
شائع 17 جون 2021 09:15am

پشاور:خیبرپختونخوا میں تعلیمی سرگرمیاں آج سے مکمل طور پر بحال ہوگئیں، چھٹیوں کے بعد طلباءاسکولز کیلئے روانہ ہوگئے، صوبائی حکومت نے اساتذہ اور طلبا ءکیلئے ایس او پیز پر بھرپور عملدرآمد کی ہدایت کردی۔

خیبرپختونخوا میں آج سے نجی اور سرکاری اسکول کھل گئے ،محکمہ تعلیم خیبر پختونخواکے اعلامیے کے مطابق صوبے کے گرم علاقوں میں پرائمری، مڈل اور نویں سے بارہویں جماعت تک اسکول صبح 7بجے سے 10بجے تک سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولے گئے ہیں۔

سرد علاقوں میں پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکول معمول کے اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے ۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور ضلعی ایجوکیشن افسران کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا۔

KPK

peshawar

schools reopen

students