Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیلی فورسز کے غزہ پر تازہ حملے

غزہ پٹی ميں اسرائيلی لڑاکا طياروں نے تازہ حملے کرتے ہوئے حماس کے...
اپ ڈیٹ 16 جون 2021 08:33pm

غزہ پٹی ميں اسرائيلی لڑاکا طياروں نے تازہ حملے کرتے ہوئے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنايا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے یہ حملے گزشتہ درميانی شب کيے گئے.

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر اور خان یونس پر بم گرائے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

اسرائيلی افواج کا کہنا ہےکہ غزہ سے آتشيں مواد سے لدے غباروں کو اسرائيل کی جانب روانہ کيا گيا اور اسی کے رد عمل ميں يہ کارروائی کی گئی۔

دوسری جانب حماس کے ترجمان نے اسرائيلی حملوں کی تصديق کرتے ہوئے کہا کہ فلسطينی عوام اپنے مذہبی مقامات اور حقوق کا دفاع اور مزاحمت جاری رکھيں گے۔

فوری طور پر ان حملوں ميں جانی و مالی نقصانات کی تفصيلات سامنے نہیں آئیں۔

Hammas

Gaza

Israel Aggression