Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے 249 میں دوبارہ انتخابات، درخواستیں ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249میں...
شائع 16 جون 2021 03:13pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249میں دوبارہ انتخابات کی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کراچی میں ضمنی انتخابات کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں این اے 249 میں دوبارہ انتخابات کی درخواستوں کو ناقابلِ سماعت قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں دوبارہ انتخاب کے حوالے سے پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔

دورانِ سماعت ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ ووٹوں کی حلقے سے باہر منتقلی دوبارہ پولنگ کی وجہ نہیں بن سکتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مفتاح اسماعیل الیکشن سے مطمئن ہوگئے اس لئے انہوں نے دوبارہ پولنگ کی درخواست نہیں دی۔

الیکشن کمیشن نے دونوں فریقین کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

ECP

اسلام آباد

NA 249 Karachi