Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ لاہور میچ میں باؤنسر کے بعد سرفراز احمد شاہین شاہ آفریدی سے الجھ پڑے

ابوظہبی :پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل)6میں کھلاڑی جوش میں ہوش ...
شائع 16 جون 2021 09:23am

ابوظہبی :پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل)6میں کھلاڑی جوش میں ہوش کھونے لگے، کوئٹہ لاہور میچ میں باؤنسر کے بعد سرفراز احمد شاہین شاہ آفریدی سے الجھ پڑے ۔

ابوظہبی میں جاری پی ایس ایل6 کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد اور لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے درمیان نوک جھونک ہوئی ہے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کے 19 ویں اوور کی آخری گیند پر شاہین آفریدی نے باؤنسر کروائی جو کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کے ہیلمٹ پر جا لگی۔

سرفراز احمدنے بھاگ کر رن بنایا تو شاہین آفریدی سے کچھ کہتے ہوئے آگے بڑھ گئے، اتنے میں آفریدی بھی کچھ غصے میں آگئے جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان جملوں کا تبادلہ ہوا۔

اس موقع پر لاہور قلندرز کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے درمیان میں پڑ کر معاملہ رفع دفع کروایا۔

Lahore Qalandars

ابوظہبی

Sarfaraz Ahmed

LQ VS QG

PSL6

Shaheen Shah Afridi