Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکارہ کی سالگرہ پر چھاپہ، منشیات سمیت گرفتار

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی پولیس نے معروف اداکارہ کو ان کے دوست...
شائع 16 جون 2021 09:17am

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی پولیس نے معروف اداکارہ کو ان کے دوست کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

مہارشٹرا پولیس نے پیر کے روز تلنگانہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کی نجی ہوٹل میں جاری سالگرہ پر چھاپہ مارا۔

گرفتاری کے موقع پر اداکارہ کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران اداکارہ کے ایک دوست کو بھی گرفتار کیا ہے ۔

بعد ازاں اداکارہ اور اُن کے دوست کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ پولیس نے اداکارہ اور دوست کے خلاف منشیات اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جے ڈبلیو میرٹھ نامی ہوٹل میں اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب جاری تھی، جس کے دوران چھاپہ مارا گیا۔ اُن کے دوست کے قبضے سے ایک گرام چرس بھی برآمد ہوئی جبکہ میڈیکل رپورٹ میں منشیات کا استعمال بھی ثابت ہوگیا۔

Bollywood

drugs

Police Raid