Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 18 رنز سے شکست دے دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 18رنز سے شکست دے دی۔ ...
اپ ڈیٹ 16 جون 2021 12:56am

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 18رنز سے شکست دے دی۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز 159 رنز کے تعاقب میں 140رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے ٹم ڈیوڈ 46 اور حارث روف 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کوئٹہ کی جانب سے عثمان شنواری اور خرم شہزاد نے بالترتیب تین تین جب کہ محمد حسنین اور نواز نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے قوبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے.

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیک ویدرالڈ 48، سرفراز احمد 34، اور اعظم خان 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

قلندرز کی جانب سے فالکنر نے تین جب کہ محمد حفیظ اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

Lahore Qalandars

PSL6