Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'نیب کسی بھی طرح سرمایہ کاری میں رکاوٹ نہیں ہے'

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کسی بھی طرح سرمایہ کاری...
شائع 15 جون 2021 05:48pm

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کسی بھی طرح سرمایہ کاری میں رکاوٹ نہیں ہے۔ملکی برآمدات میں اضافہ نیب کی وجہ سے ہوا ہے۔ چھوٹی مچھلیوں کو پکڑنے کا تاثر غلط ہے،نیب شارک اورمگرمچھوں کو پکڑتاہے۔

چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب لاہور گوجرانوالہ موٹرز کیس کے 660 متاثرین میں 90 کروڑ مالیت کے چیک تقسیم کئے۔

تقریب سےخطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ پاکستان اور نیب ساتھ ساتھ چل رہے ہیں، کرپشن اورنیب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے کہا پاکستان میں مشکل ترین کام کسی سے پیسہ واپس لینا ہے۔تین سال کےدوران نیب نے533ارب روپے ریکور کئے۔بزنس مین کمیونٹی کی ہتک اورتضحیک مقصود نہیں۔ کہاجاتا ہےنیب چھوٹی مچھلوں کوپکڑتا ہے مگر ہم نے شارک اورمگرمچھوں کو پکڑا ہے۔

چیئرمین نیب نےکہا نیب کسی بھی طرح سرمایہ کاری میں رکاوٹ نہیں ہے ۔کسی سرمایہ دارکو ہم سے شکایت نہیں، نیب کی وجہ سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

NAB

chairman