Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 51 ہزار 138 تک پہنچ گئی

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں زیر التوا ءمقدمات کی تعداد میں مسلسل...
شائع 15 جون 2021 02:24pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں زیر التوا ءمقدمات کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے، زیر التوا ءمقدمات کی تعداد 51 ہزار 138 تک پہنچ گئی۔

سپریم کورٹ میں 31 مئی تک زیر التوا ءمقدمات کی رپورٹ جاری کردی گئی، عدالت عظمی میں 29 ہزار 165 فوجداری مقدمات زیر التوا ءہیں، سپریم کورٹ میں ایک ریفرنس اور 24 از خود نوٹسز زیر التوا ءہیں۔

رپورٹ کے مطابق 15 سے 31 مئی کے دوران لاہور، پشاور اور کوئٹہ رجسٹری میں کوئی مقدمہ نہیں سنا گیا۔

Supreme Court

اسلام آباد

report

Cases