Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نااہلی کیس: فیصل واوڈا کے وکیل کو پیش ہونے کیلئے آخری موقع

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں پاکستان تحریک انصاف ...
شائع 15 جون 2021 12:26pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل واوڈا کے وکیل کو پیش ہونے کیلئے آخری موقع دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی، سینیٹر فیصل واوڈا کیخلاف درخواست گزار کے وکیل پیش ہوئے،فیصل واوڈا کے وکیل کراچی میں ہونے کے باعث نہ آئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن مناسب سمجھے تو ہماری درخواست کو الیکشن ٹربیونل بھیج دیں۔

درخواست گزار رشید اے رضوی کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے 3 سال ہائیکورٹ میں ضائع کئے پھر استعفیٰ دے کر سینیٹر بن گئے۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کے وکیل کو پیش ہونے کیلئے آخری موقع دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ اس کے بعد کوئی تاریخ نہیں دی جائے گی،بعدازاں الیکشن کمیشن نے سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔

ECP

اسلام آباد

Lawyers