Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہبازشریف دور اور بزدار حکومت کے سالانہ اخراجات کا موازنہ جاری

لاہور:ایوان وزیراعلیٰ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف دور...
شائع 15 جون 2021 11:07am

لاہور:ایوان وزیراعلیٰ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف دور اوربزدارحکومت کے سالانہ اخراجات کا موازنہ جاری کردیا۔

ایوان وزیراعلیٰ کی جانب سے شہبازشریف دور اور بزدارحکومت کے اخراجات کے اعداد وشمار کا موازنہ جاری کردیاگیا۔

عثمان بزدارکے دورمیں ایوان کے مجموعی اخراجات میں40 فیصد کمی کی گئی جس میں گاڑیوں کی مرمت ،ایندھن،انٹرٹینمنٹ اورتحائف کی مد میں خرچ ہونے والے اخراجات شامل ہیں۔

شہباز شریف دور میں ایوان وزیراعلیٰ کے اخراجات 23کروڑ86لاکھ رو پے تھے جنہیں کم کرکے14 کروڑ41 لاکھ پر لایا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ ماضی کی حکومت نے سرکاری خزانے کو مال مفت کی طرح اڑایا، اشرافیہ اورمافیا نےمل کر ملک کے وسائل کو لوٹا۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے مجموعی اخراجات میں 40 فیصد کمی کرکےشوبازوں کی شاہ خرچیوں کا کلچرختم کردیا ہے۔

Shehbaz Sharif

lahore

CM house