Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان کا مسئلہ سیاسی ہے جو مذاکرات سے ہی حل ہوگا، وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کا...
شائع 14 جون 2021 12:40pm

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ سیاسی ہےجومذاکرات سے ہی حل ہوگا،جنگ اورمفاہمت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے ہرممکن اقدام کئے، نیشنل سیکیورٹی افغانستان کے بیان سے مایوسی ہوئی۔

اسلام آباد میں پاک افغان دو طرفہ مذاکرات کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتےہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کامسئلہ سیاسی ہےجومذاکرات سےہی حل ہوگا،وزارت خارجہ دوست ممالک سےتعلقات کومزید وسعت دینےکیلئےکردار ادا کرتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنگ اور مفاہمت ایک ساتھ نہیں چل سکتے،افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کوعالمی سطح پرسراہا گیا،پاکستان نےافغانستان میں قیام امن کیلئےکام کیا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ شوریٰ علماء کےاجلاس میں دہشتگردی کی مذمت کی گئی،پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے ہرممکن اقدامات کئے،نیشنل سیکیورٹی افغانستان کے بیان نےمایوس کیا،ایسےبیانات امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرسکتے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ دنیاپاکستان کو افغانستان میں قیام امن کےمعاون کےطور پر دیکھتی ہے،امن ہرکسی کی خواہش ہے،آج افغانستان20سال قبل والا نہیں،افغانستان میں امن خطےکے مستقبل کیلئےناگزیرہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےہمیشہ کہاہے امن صرف مذاکرات سےممکن ہے،جدید ترین جنگی ٹیکنالوجی سے بھی امن قائم نہیں کرسکتے۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

پاکستان

اسلام آباد

dailougs