Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دیدی

پاکستان سپرلیگ سکس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےپانچویں فتح حاصل...
شائع 13 جون 2021 11:09pm

پاکستان سپرلیگ سکس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےپانچویں فتح حاصل کرلی۔میچ میں یونائٹڈ نے لاہورقلندرز کو شاندار کم بیک کرتے ہوئے 28 رنز سے ہرادیا۔شاندار اننگز پر آصف علی میچ کے ہیرو رہے۔

ابوظہبی میں کھیلےسیزن کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرزکے منہ سے فتح چھین لی۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں اسلام آبادیونائیٹڈ کا آغاز تباہ کن رہا۔قلندرز نے 20رنز پرآدھی ٹیم پویلین بھیج دی۔

آصف علی اور افتخاراحمد نےذمہ دارانہ اننگ کھیلتے ہوئے ٹیم کو بہترین کم بیک کرایا۔آصف علی نے 43 گیندوں پر 75رنز داغ دیے۔افتخاراحمد نے 49رنز کا حصہ ڈالا۔

اسلام آباد نے 20اوورز میں سات وکٹوں پر152رنز اسکور کیے۔

تعاقب میں قلندرز کے ٹاپ آرڈر نے جم کر بیٹنگ کی۔10 اوورز میں دو وکٹوں پر 86 رنز بنائے۔

یونائیٹڈ کے باولرز نےشاندار کم بیک کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادیے۔

موسیٰ نے تین، شاداب اور فواد نے دو دو شکارکیے۔

تباہ کن بالنگ کے آگے قلندرز 124 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئے۔

Lahore Qalandars

islamabad united

PSL6