Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوہلو میں بارش اور ژالہ باری، آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ : کوہلو کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ رات بارش اور ژالہ باری...
شائع 13 جون 2021 12:14pm

کوئٹہ : کوہلو کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ رات بارش اور ژالہ باری ہوئی، آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق اور2زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے شمالی مشرقی اضلاع میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا کوہلو کے مختلف علاقوں مخماڑ ،نساؤ ،سفید ،تمبو سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں تغیانی ہوئی ۔

مخماڑ اور نساؤ میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 3افراد جان سے گئے جبکہ 2شدید زخمی ہوئے ۔

لیویز کے مطابق جان بحق افراد میں خاتون اور 2بچے شامل ہیں ،لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہلو منتقل کردیا گیا ۔

تیز آندھی کے باعث اسسٹنٹ کمشنر کوہلو کے رہائش گاہ کی دیوار سمیت مختلف مقامات پر چھتیں گر گئی تاہم جانی نقصان کوئی اطلاع نہیں بارش کے باعث مختلف فیڈرز میں بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔

شدید بارشوں اور ژالہ باری سے زمیندار و کاشتکار بری طرح متاثر ہوئے ہیں تاہم متاثرین تک انتظامیہ کی طرف سے کوئی امداد نہیں پہنچ سکا ۔

بلوچستان

quetta

Rain