امریکا کا یوکرین کےلئے 15 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد کا اعلان
امریکا نے یوکرینی فوج کو 15 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد دینے کا ...
امریکا نے یوکرینی فوج کو 15 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد دینے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت دفاع نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ پینٹاگون نے یوکرین سیکیورٹی امداد کے دائرہ عمل میں یوکرینی فورسز کو ملکی سالمیت کےتحفظ،سرحدی سلامتی کے قیام اور نیٹو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عمل کو فروغ دینے میں معاونت فراہم کرنے کےلئے تربیتی و سازو سامان پر مبنی 15 کروڑ ڈالرز کی مالیت کا امدادی پیکیج فراہم کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ امداد امریکی کانگرس کے2021 مالی سال دفاعی بجٹ میں یوکرین کےلئے مختص کردہ 25 کروڑ ڈالرز کا ایک حصہ ہے۔
USA
Ukraine
مقبول ترین
Comments are closed on this story.