Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

خورشید شاہ کے صاحبزادے نےخود کو عدالت کے سامنے سرینڈر کردیا

پیپلزپارٹی رہنماء خورشید شاہ کےصاحبزادے ایم پی اے فرخ شاہ نے...
شائع 12 جون 2021 06:26pm

پیپلزپارٹی رہنماء خورشید شاہ کےصاحبزادے ایم پی اے فرخ شاہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر خود کو عدالت کے سامنے سرینڈر کردیا ۔عدالت نے نیب کو فرخ شاہ کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کردیے احتساب عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے کاروائی سیشن کورٹ میں ہوئی نیب نے فرخ شاہ کو حراست میں لے لیا۔

فرخ شاہ ان کے والد پیپلزپارٹی رہنماء خورشید شاہ،بھائی زیرک شاہ، بہنوئی صوبائی وزیر اویس شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف سکھرکی احتساب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے بنانے کے الزام میں نیب ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں ضمانت کے لئے ایم پی اے فرخ شاہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی. جس پر گزشتہ دنوں سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ نے ان کو تین دن کے اندر خود کو احتساب عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا حکم دیا تھا اور آج تین دن پورے ہونے پر انہوں نے احتساب عدالت کے جج کے رخصت ہونے کی وجہ سے خود کو تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوکر خودکو سرینڈر کردیا۔

فرخ شاہ کے والد اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ بھی نیب کی حراست میں ہیں۔

Supreme Court

PPP

khursheed shah