Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجٹ سے سب خوش ہوں گے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بجٹ سے سب خوش ہوں...
شائع 11 جون 2021 03:20pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بجٹ سے سب خوش ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد بجٹ سیشن میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

اس موقع پر صحافی نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ خان صاحب کیا عوام دوست بجٹ ہوگا ؟اس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج سب خوش ہوں گے۔

واضح رہےکہ آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ آج پیش کیا جارہا ہےجس میں کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

parliment house

Budget 2021 22