Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے 2ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

لاہور:پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے 2ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان...
شائع 11 جون 2021 02:19pm

لاہور:پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے 2ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کردیا اورکہا کہ گرمی کی شدت کے باعث 2ہفتوں تک چھٹیاں کی جائیں گی، بچوں کے ہوم ورک کی تیاری کی ہدایت کردی ہے، یکم اگست سے نیا تعلیمی سال شروع ہوگا۔

پی ای آر اینڈ پینشن موڈیول کی لانچنگ کے موقع پر پنجاب کے وزیراسکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہا سابقہ ادوار میں اساتذہ کو پڑھائی کےعلاوہ مختلف کاموں میں الجھایا جاتا تھا، اب سب کچھ آن لائن ہے، 70ہزار سے زائد تبادلے کردئیے ہیں۔

مراد راس نے گرمی کی چھٹیوں کا عندیہ دیتےہوئے کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے 2ہفتوں تک چھٹیوں کا اعلان کردیا جائے گا۔

صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ 7سے 8ہزار پرائمری سکولوں کو انصاف آفٹر نون سکولز پراجیکٹ سے ایلمینٹری کیا جا رہا ہے۔

نجی اسکولوں کی فیسوں سے متعلق مراد راس نے کہا کہ 5فیصد تک تو بڑھانے کی اجازت ہوگی ،اس سے زائد اضافہ حکومتی کمیٹی کی مشاورت سے ہوگا، والدین کیلئے اس حوالے سے ایک ایپ بھی جلد متعارف کروارہے ہیں۔

lahore

murad raas