Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں ویکسی نیشن مہم تیز کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے...
اپ ڈیٹ 11 جون 2021 03:05pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں ویکسی نیشن مہم تیزکرنےکافیصلہ کرلیا۔

این سی اوسی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ کہا کہ آج این سی او سی کے اجلاس میں آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں ویکسی نیشن مہم تیز کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت بڑے ویکسی نیشن سینٹر اور موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں بنائے گی۔

اسد عمرنے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کے باعث مہم تیز کرنےکی ضرورت ہے اورگلگت بلتستان میں سیاحت کےباعث ویکسی نیشن تیز کرنا ہوگی۔

NCOC

asad umar

گلگت بلتستان

اسلام آباد