Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی سطح پر مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، وزیرخارجہ

لاہور:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا...
شائع 11 جون 2021 11:13am

لاہور:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی سطح پر مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں گورنر کے دورہ امریکا، مسئلہ فلسطین و کشمیر سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

شاہ محمود قریشی اور گورنر پنجاب نے کینیڈا میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت اور اظہار افسوس کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کینیڈا میں ہمارا سفارتخانہ متاثرہ خاندان کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے ،اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی سطح پر مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اسلامو فوبیا کخلاتف امت مسلمہ کے تر جمان ہیں، وقت آچکا ہے کہ دنیا اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے،مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

lahore

Islamophobia

governor punjab

chaudhry sarwar