Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سپر لیگ 6: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے ہرا دیا

ابوظہبی:پاکستان سپرلیگ 6میں لاہور قلندرز نے 5ویں کامیابی حاصل...
اپ ڈیٹ 11 جون 2021 10:36am

ابوظہبی:پاکستان سپرلیگ 6میں لاہور قلندرز نے 5ویں کامیابی حاصل کرلی، سیزن کے 17ویں میچ میں قلندرز نے پشاورزلمی کو 10رنز سے ہرادیا۔

پاکستان سپرلیگ 6میں قلندرز کا دھمال جاری ہے،سیزن کے 17ویں میچ میں لاہورقلندرز نے شاندار پرفارمنس دکھاتےہوئے پشاورزلمی کو 10رنز سے شکست دے دی۔

حالیہ سیزن میں 5واں میچ جیت لیا،ابوظہبی میں قلندرز کی بیٹنگ لڑکھڑائی،25پر 4وکٹیں گرگئیں،جس کے بعد بین ڈنک اور ٹم ڈیوڈ نے کم بیک کرایا۔

ڈنک نے 48رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ نے 5چھکوں کی مدد سے 64رنز داغ دیئے،لاہورقلندرز نے پہلے کھیل کر 8وکٹوں پر 170رنز اسکورکےی۔

جواب میں پشاورزلمی کا آغاز مایوس کن رہا اورٹیم ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی،اوپنرز دوسرے ہی اوور میں پویلین جا بیٹھے،مڈل آرڈر نے مزاحمت کی۔

اس کے بعد لاہور قلندرز کے راشد خان نے بلے بازوں تگنی کا ناچ نچادیا اور کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا ،انہوں نے 20رنز دے کر 5وکٹیں لیں، شاندار بولنگ پرفارمنس پر راشد خان میچ کے ہیرو بھی رہے۔

پشاور زلمی کیخلاف فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر لاہورقلندرز نے پہلی پوزیشن مستحکم کرلی۔

Lahore Qalandars

rashid khan

ابوظہبی

peshawar zalmi

PSL6