Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے جاوید لطیف کی رہائی کیلئے روبکار جاری

لاہور کی سیشن عدالت نے حکومت مخالف بیانات سے متعلق کیس میں مسلم...
اپ ڈیٹ 10 جون 2021 01:39pm

لاہور کی سیشن عدالت نے حکومت مخالف بیانات سے متعلق کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی رہائی کیلئے روبکار جاری کر دی۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج حفیظ الرحمان نے مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی رہائی کیلئے روبکار جاری کر دی،شہری محمد عباس اور محمد صدیق نے جاوید لطیف کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے۔

سیشن عدالت نے جاوید لطیف کی ضمانت کے حوالے سے 4صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں قرار دیا گیا ہے کہ جاوید لطیف کیخلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے،ایف آئی آر میں بغاوت سے متعلق کوئی واضح الزام نہیں ہے، کس ادارے کیخلاف بیان دیا تفتیشی رپورٹ میں کوئی ذکر نہیں۔

مدعی نے ایک اندیشہ کی بنیاد ہر ایف آئی آر درج کروائی، جاوید لطیف کیخلاف بغاوت پر مبنی کوئی مواد ریکارڈ پر موجود نہیں ہے، جاوید لطیف کی درخواست ضمانت 2،2لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی ہے۔

lahore

Session court

MNA

Javed Latif