Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سپر لیگ 6 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے

ابوظہبی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )6میں آج 2میچز کھیلے جائیں ...
شائع 10 جون 2021 09:22am

ابوظہبی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )6میں آج 2میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز جبکہ دوسرے میچ میں لاہورقلندرز اور پشاورزلمی کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

پی ایس ایل 6میں آج ڈبل دھمال ہوگا،4ٹیمیں رنگ جمائیں گی اورفینز کا لہو گرمائیں گی،ابوظہبی میں پہلا ٹاکرا شام 6بجے شروع ہوگا،کراچی کنگز اور ملتان سلطانز میں جوڑ پڑے گا۔

بابراعظم ، مارٹن گپٹل اورمحمد عامر کراچی کنگز کی جانب سے مرکز نگاہ ہوں گےوہی ملتان سلطانز کو محمدرضوان اور عمران طاہر سے امیدیں وابستہ ہیں۔

دوسرے میچ میں لاہورقلندرز اور پشاورزلمی ٹکرائیں گے،میچ رات 11بجے شیڈول ہے۔

لاہور قلندرز کا فخر، حفیظ اور شاہین پر انحصارہوگا تو وہی کامران اکمل، ڈیوڈ ملر اور وہاب زلمی کے اہم ہتھیار ہیں۔

PCB

ابوظہبی

KK VS MS

PSL6