Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرانسیسی صدر کو سرِعام طمانچہ رسید کرنے والے شخص سے متعلق ‏اہم تفصیلات

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو سرِعام طمانچہ رسید کرنے والے...
شائع 10 جون 2021 08:43am

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو سرِعام طمانچہ رسید کرنے والے شخص سے متعلق ‏اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق زیرحراست ملزم کی شناخت 28 سالہ ڈیمن ٹیرل کے نام سے ‏ہوئی ہے جو قوم پرست دائیں بازو کے نظریات سے متاثر تھا۔

ملزم نے انتہا پسندوں کے فکر و نظریات ‏کے زیرِ اثر تھا اور ان کے کئی یوٹیوب چینلز سبسکرائب کر رکھے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ ملزم کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں تھا وہ پہلے کبھی گرفتار ‏بھی نہیں ہوا تھا۔

ڈیمن ٹیرل قدیم مارشل آرٹس سکھانے والے کلب سے وابستہ ہے اور روایتی تلوار بازی کا بھی ‏شوقین ہے، وہ مقامی طور پر مارشل آرٹس کا کلب بھی چلاتا ہے۔

ملزم کو مزید ایک اور دن پولیس کی تفتیش میں رکھا جائے گا جس کے بعد ممکنہ طور پر عوامی ‏شخصیت پر حملے کا چارج لگایا جائے گا جس کے تحت زیادہ سے زیادہ 3 سال قید اور 45 ہزار ‏یوروز جرمانہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب صدر میکرون نے کہا ہے کہ انہیں اس قسم کے واقعے پر کوئی تشویش یا خوف نہیں ‏ہے ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں اور وہ ان واقعات کی بناء اپنی سیکورٹی کو لے کر پریشان نہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی فرانس کے علاقے ڈروم پہنچنے پر فرانسیسی صدر بیریئر کے پیچھے موجود شہریوں سے ‏‏ملاقات کر رہے تھے کہ اس دوران استقبال کے لیے موجود شہری نے ان کے چہرے پر تھپڑ دے ‏‏مارا۔

Emmanuel macron

French President

Slapped