Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور قلندرز کی اسلام آباد کو 5 وکٹوں سے شکست

پاکستان سپرلیگ سکس کا ابوظبی میں میلہ سج گیا۔ دوسرے مرحلے کے...
شائع 10 جون 2021 01:06am

پاکستان سپرلیگ سکس کا ابوظبی میں میلہ سج گیا۔ دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں لاہورقلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دلچسپ مقابلے کےبعد پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔ راشد خان نے آخری اوور میں قلنلدرز کو فتح دلائی۔

پی ایس ایل سکس میں قلندرزکا دھمال ہوا اورا نہوں نے رواں سیزن میں چوتھی کامیابی سمیٹی جس کے بعد یہ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پرآگئے۔

ابوظبی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لڑکھڑائی۔ فالکنر نے تین، دانیال اور حارث نے دو دو وکٹیں لیں۔

فہیم اشرف نے ستائیس رنز کی فائٹنگ اننگز کھیلی۔ ٹوٹل ایک سو تینتالیس تک پہنچایا۔

جواب میں لاہورقلندرز کو بھی مشکلات پیش آئیں۔ فخرزمان جلد وکٹ گنوا بیٹھے۔ سہیل اختر نے چالیس رنز اسکورکیے۔ محمد حفیظ بھی انتیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

آخری اوور میں بات سولہ رنز پر آئی۔ راشد خان نے لگاتار تین چوکے لگا کر کام آسان کیا۔ قلندرز نے مطلوبہ ہدف آخری گیند پر پورا کیا۔

Lahore Qalandars

psl 6

psl 2021

islamabad united

LQ VS IU