Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور سے کراچی آنے والی خیبر میل حادثے سے بال بال بچ گئی

کراچی :پشاور سے کراچی آنے والی خیبر میل حادثے سے بال بال بچ...
شائع 09 جون 2021 02:18pm

کراچی :پشاور سے کراچی آنے والی خیبر میل حادثے سے بال بال بچ گئی،خیبر میل کی ایک بوگی پٹڑی سے اترگئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سرسید اور ملت ایکسپریس حادثے کے تیسرے دن خیبر میل کی بوگی پٹڑی سے اترنے کا واقعہ پیش آیا ہے،کراچی آنے والی خیبر میل خوفناک حادثے سے بچ گئی، پشاور سے آنے والی خیبر میل کی بوگی گدو اسٹیشن کے قریب پٹری سےاتر گئی، رفتار کم ہونے کی وجہ سے کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔

خیبر میل کی بوگی پٹری سے اترنے کے بعد اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوئی اور مسافر سخت گرمی میں پریشان رہے۔

karachi

peshawar

Accident

Millat Express