Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم کا وہی مؤقف ہے جو نوازشریف کا ہے، مریم نواز

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم...
شائع 09 جون 2021 02:13pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا وہی مؤقف ہے جو نواز شریف کا ہے ،پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے ،اب اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرنی چاہیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے نائب صدر (ن)لیگ مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں،سب کا ایک ہی نظریہ ہے اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا وہی مؤقف ہے جو نواز شریف کا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے، میرا نہیں خیال کہ پیپلز پارٹی کے معاملے پر اب ڈسکشن کرنی چاہیئے۔ ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا سے پتہ چل رہا ہے کہ حکومت امریکا کو فضائی اڈے دے چکی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اداروں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانےکیلئے استعمال کیا جاتا ہے اور اداروں کے استعمال کے متعلق بشیر میمن کا بیان موجود ہے۔

PDM

IHC

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

اسلام آباد

PPP