Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوٹکی ٹرین حادثہ: ملک بھر سے لاہور آنے والی ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار

لاہور:گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت کا شیڈول تاحال...
شائع 09 جون 2021 11:49am

لاہور:گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت کا شیڈول تاحال متاثر ہے،ملک بھر سے لاہور آنے والی ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب ہونے والے المناک ٹرین حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت کاشیڈول بحال نہ ہوسکا،ملک کے مختلف علاقوں سے لاہورآنےوالی ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

کراچی سےلاہورآنےوالی عوام ایکسپریس27گھنٹے،گرین لائن 5گھنٹے30منٹ اورکوئٹہ سےآنےوالی جعفرایکسپریس2گھنٹے20منٹ تاخیرکاشکار ہے۔

اس کے علاوہ کراچی سےتیزگام کی روانگی میں20گھنٹے50منٹ کی تاخیر ہے ،کراچی سے آنے والی خیبر میل16گھنٹے10منٹ لیٹ پہنچےگی جبکہ کراچی ایکسپریس اورجناح ایکسپریس منسوخ کردی گئیں ۔

lahore

train schedule

delay

Train Accident

Ghotki