Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خورشید شاہ کے بیٹے کو 3دن میں احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ نے...
اپ ڈیٹ 09 جون 2021 01:01pm

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ نے سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت واپس لے لی، عدالت نے فرخ شاہ کو 3دن میں احتساب عدالت کے سامنے سرنڈرکرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

فرخ شاہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے تحقیقات مکمل کرلی، اب فرخ شاہ کو گرفتار کیوں کرنا ہے، جائیداد رکھنا کوئی جرم نہیں۔

نیب وکیل نے مؤقف اپنایا کہ فرخ شاہ نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا، فرخ شاہ سےتفتیشی سوال کریں تو جواب ملتا ہے بابا سے پوچھیں، نیب نے اپریل 2020 سےفرخ شاہ کے وارنٹ جاری کئے ہیں۔

جسٹس طارق مسعود نے ریمارکس دیئے کہ طلعت اسحاق کیس میں ضمانت کے پیرا میٹرز طےہو چکے ہیں ،نیب نے ضمنی ریفرنس دائرکرنا ہے ،میرٹ پر فیصلہ دیں یا آپ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، جس پر وکیل نے درخواست واپس لے لی۔

سپریم کورٹ نے فرخ شاہ کو 3دن میں احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔

Supreme Court

اسلام آباد

PPP

Justice Mushir Alam

khursheed shah