پاکستان سپر لیگ 6: لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل
ابوظہبی:پاکستان سپرلیگ 6 میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج ابوظہبی میں مدمقابل ہوں گے،لاہور اور اسلام آباد کے درمیان اب تک کتنے میچز کھیلے گئے اور کس ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ؟۔
انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، پی ایس ایل 6کے چھٹے ایڈیشن کا میلہ آج سے ابوظہبی میں سجے گا ،شائقین کو بھی ایکشن کا بے صبری سے انتظار ہے۔
پہلا ٹاکرا لاہورقلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں نے 4،4 میچز کھیل کر 6،6 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔
لاہورقلندرزکےکپتان سہیل اخترکہتےہیں ہماری حال کی پرفارمنس اچھی ہے اس میں مزید نکھارلائیں گے۔
لاہورقلندرز اور اسلام آبادیونائیٹڈ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں پہلی بار مدمقابل ہوں گے۔
پی ایس ایل میں لاہور اور اسلام آباد کی ٹیمیں 10بار آمنے سامنے آچکی ہیں،8فتوحات کے ساتھ یونائیٹڈ کا پلڑا بھاری رہا جبکہ قلندر نے صرف 2میچز اپنے نام کئے۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ 2مرتبہ 2016اور2018 میں پی ایس ایل کی چیمپئن بن چکی ہے جبکہ لاہور قلندر ایک بار بھی ٹرافی اپنے نام نہ کرسکی۔
پی ایس ایل 6:غیرملکی کرکٹرز اپنی کارکردگی سے مداحوں کے دل جیتنے کے منتظر
پاکستان سپرلیگ سیزن 6کے بقیہ میچز میں نامور غیرملکی کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کے ذریعے مداحوں کے دل جیتنے کے منتظر ہیں۔
بس تھوڑا سا انتظار پھر ایکشن ہوگا لگاتار، پی ایس ایل 6میں کئی انٹرنیشنل اسٹارز رنگ جمانے کیلئے بے تاب ہیں۔
کوئٹہ گلیڈٰ ایٹرز کے آندرے رسل ڈھاک بٹھائیں گےوہی لاہورقلندرز کے راشد خان جادو جگائیں گے۔
کراچی کنگز کے مارٹن گپٹل ہوں گے مرکز نگاہ تو ڈیوڈ ملر پشاورزلمی کا اہم ہتھیارہوں گے۔
کولن منرو اور عثمان خواجہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو جتانے کیلے بے قرار ہیں تو وہی ملتان سلطانز کے جانسن چارلز اورشمرون ہیٹمائر مخالفین پر وارکریں گے ۔
Comments are closed on this story.