Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گھوٹکی ٹرین حادثہ: پاک فوج نے ریلیف اور ریسکیو کا کام مکمل کرلیا

ڈہرکی:پاک فوج نے گھوٹکی ٹرین حادثے کی جگہ پر ریلیف اور ریسکیو کا...
شائع 08 جون 2021 03:25pm

ڈہرکی:پاک فوج نے گھوٹکی ٹرین حادثے کی جگہ پر ریلیف اور ریسکیو کا کام مکمل کرلیا، حادثے کا شکار انجن اور بوگیاں ٹریک سے ہٹادی گئیں اورپٹڑی کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر کے مطابق )گھوٹکی میں ٹرین حادثہکے مقام پر ریلیف اور ریسکیو کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، ریلوے پٹڑی کی ضروری مرمت کا کام جاری ہے تاکہ جلد اس کی بحالی مکمل ہو سکے اور ٹریک کھولا جاسکے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ پٹڑی سے حادثے کا شکار ہونے والے ریلوے انجن اور بوگیاں ٹریک ہٹا دی گئی ہیں جبکہ حادثے کے 98 زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے شیخ زاید اسپتال رحیم یارخان اور سی ایم ایچ پنوں عاقل منتقل کیا گیاہے۔

Pak army

Train Accident

Ghotki

Dharki

rescue operation