Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

شوگر ملز کا آڈٹ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیرترین نے اپنی شوگر...
شائع 08 جون 2021 11:58am

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیرترین نے اپنی شوگر ملز کا آڈٹ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،درخواست میں ایف بی آر سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔

جہانگیر ترین بزنس گروپ کی طرف سے دائر درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ ایف بی آر نے انہیں 21 مئی کو آڈٹ کا نوٹس بھجوایا ہے جس میں انکم ٹیکس سے متعلق دستاویزی ریکارڈ مانگا گیا ہے،سال 2015 کا ٹیکس آڈٹ کرنے کا قانونی عرصہ گزر چکا ہے،ایف بی آر کو پانچ سال بعد آڈٹ کا اختیار نہیں۔

جہانگیر ترین نے استدعاکی کہ عدالت آڈٹ نوٹس کالعدم قرار دے اور ایف بی آر کو درخواست گزار کیخلاف تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔

LHC

sugar mills

lahore

Jahangir Tareen