Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی خاندان کے قتل کا واقعہ مغرب میں بڑھتے اسلاموفوبیا کو ظاہر کرتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلم...
اپ ڈیٹ 08 جون 2021 12:51pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلم خاندان کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کاواقعہ افسوسناک ہے، واقعہ مغرب میں بڑھتے اسلاموفوبیا کو ظاہر کرتا ہے، اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کو اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کینیڈامیں پاکستانی نژاد مسلم فیملی کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشتگردی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتےاسلاموفوبیاکوظاہرکرتا ہے،اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کو اجتماعی کوششیں کرناہوں گی۔

pm imran khan

اسلام آباد

condemns

Murder

canada