Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
15 Rajab 1446  

فرانس کا گوگل پر 220 ملین یوروز کا جرمانہ

فرانس محکمہ مسابقت نے اشتہاری نیٹ ورک پر مسابقتی اصولوں کے ...
شائع 08 جون 2021 12:26am
سائنس

فرانس محکمہ مسابقت نے اشتہاری نیٹ ورک پر مسابقتی اصولوں کے منافی روّیہ اختیار کرنے پر گوگل کو 220 ملین یورو جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارےکے مطابق جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ گوگل نے تفتیشی نتائج پر اعتراض نہیں کیا اور کمپنی سے طے پانے والے مذاکرات میں سزا کے 220 ملین یورو ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

گوگل پرالزام تھاکہ اس نےاپنے 'ڈبل کلک' اشتہاری نیٹ ورک میں اشتہاری یا نشریاتی فرموں کے پلیٹ فورم کی حیثیت کی حامل ضمنی کمپنی ایڈیکس کو امتیازات دیے ہیں۔علاوہ ازیں گوگل نے اپنی الفابیٹک کمپنی سے2021 کی پہلی تہائی میں زیادہ تر اشتہارات سے55.31 بلین یورو آمدنی حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ متعدد ممالک میں رقابت کے اصولوں کے منافی روّیے کی وجہ سے کمپنی مقدموں کا سامنا کر رہی ہے۔

google

fine

France